فلسطین نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون Palestine On Omicron variant کی جانچ کے لیے اسرائیلی اسپتال میں 100 نمونے بھیجے ہیں۔ ایک سینئر افسر نے اس کی اطلاع دی ہے۔
اومیکرون کے متعلق فلسطینی وزیر صحت مائی الکائلہ Palestinian Minister of Health On Omicron نے ریڈیو اسٹیشن وائس آف فلسطین کو بتایا کہ فلسطین کے پاس فی الحال اس نئی قسم کی جانچ کے لیے کوئی لیب نہیں ہے اس لیے نمونے تل ابیب کے تل ہاشومور اسپتال میں بھیجے گئے ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ بھیجے گئے نمونوں میں سے زیادہ تر ان لوگوں کے ہیں، جو حال فی الحال میں بیرون ملک سفر سے فلسطین لوٹے ہیں۔ اگر ملک میں اس نئی قسم سے کوئی متاثر پایا جاتا ہے تو میڈیا کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔
وزیر موصوف نے ویسٹ بینک اور غزہ کی پٹی میں رہنے والے فلسطینیوں سے جلد از جلد ویکسین لینے کی اپیل کی ہے کیونکہ اس سے نئی قسم کے خلاف ہماری قوت مدافعت مضبوط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین نے اسرائیل کے ساتھ ویکسین کا معاہدہ منسوخ کردیا
اتوار کو فلسطینی علاقے میں کورونا انفیکشن کے 275 نئے معاملے درج کیے گئے اور تین اموات ہوئیں۔ ہفتے کو مقامی انتظامیہ نے ویسٹ بینک اور غزہ پٹی کو جوڑنے والے راستوں پر سکیورٹی کے نئے اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نئی قسم کے پھیلنے کو روکا جا سکے۔
یو این آئی