ETV Bharat / international

متحدہ عرب امارات: حادثہ میں زخمی شخص کو ایک لاکھ 23 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

عدالت نے انشورنس کمپنی کو 80 ہزار درہم بطور ہرجانہ ادا کرنے اور حادثے کے ذمہ دار شخص کو 30 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا۔

UAE
UAE
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 2:22 PM IST

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ سول کورٹ نے حادثے میں زخمی شخص کو ایک لاکھ 23 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق راس الخیمہ سول کورٹ نے انشورنس کمپنی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو حکم دیا ہے کہ وہ ایشیائی کارکن کو ایک لاکھ 23 ہزار 34 درہم معاوضے کے طور پر ادا کریں۔

ایشیائی کارکن نے راس الخیمہ سول کورٹ میں انشورنس کمپنی اور حادثے کے ذمہ دار فریق کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ فریقین سے پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ دلوایا جائے۔

حادثے میں زخمی شخص نے کہا تھا کہ ٹریفک حادثے سے اسے مالی اور اخلاقی نقصان ہوا، اس نے 12 فیصد قانونی چارہ جوئی کی لاگت بھی طلب کی تھی۔

واضح رہے کہ ٹریفک حادثے میں مدعی زخمی ہوگیا تھا اور اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں، مدعی نے راس الخیمہ کے الصفر اسپتال کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی تھی۔

عدالت نے فریقین کے موقف کو سننے کے بعد حکم دیا کہ انشورنس کمپنی 80 ہزار درہم بطور ہرجانے کے ادا کرے جب کہ 13 ہزار 34 درہم علاج اخراجات کی مد میں دے۔

عدالت نے ٹریفک حادثے کے ذمہ دار شخص کو 30 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا، مجموعی رقم ایک لاکھ 23 ہزار 34 درہم بنتی ہے۔

عدالت نے قانونی چارہ جوئی کے اخراجات الگ سے ادا کرنے کا حکم دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.