ETV Bharat / international

سعودی میں ملازمین کے لئے ہفتے میں ایک ہی چھٹی - for employees in Saudi

سعودی عرب میں ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ نجی شعبے میں بھی ملازمین کو ہفتے کی دو چھٹیاں دی جائیں گی لیکن اب حکومت کی وضاحت آگئی۔

employees in Saudi
employees in Saudi
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 6:39 PM IST

سعودی حکومت نے نجی سیکٹر میں ملازمین کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے ہفتے کی دو تعطیل کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود سے آن لائن استفسار کیا گیا تھا کہ نجی اداروں میں ہفتے کی دو چھٹیوں کا فیصلہ ہوا ہے یا نہیں؟ وضاحت کردیں۔

وزارت نے جواب دیا کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ جب بھی ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ہوگا اس کا اعلان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر باقاعدہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ نجی شعبے میں بھی ملازمین کو ہفتے کی دو چھٹیاں دی جائیں گی لیکن اب حکومت کی وضاحت آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت

وزارت افرادی قوت نے وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ خبروں کی تردید کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.