ایران کے صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد کے شہر سی سخت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 8 درج کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز شہر سی سخت سے 10 کلومیٹر دور زمین کی گہرائی میں آٹھ کلو میٹر نیچے تھا۔
ایران میں ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ نے بتایا کہ ایران میں زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، ڈیزاسٹر مینجمنٹ تشکیل دے کر امدادی ٹیموں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
زلزلہ سی سخت کے مضافات میں آیا ہے۔ قریبی بستیوں میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے۔ حکومت کے انفارمیشن پورٹل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب تک کسی شخص کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے، صورتحال مستحکم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی بھارت میں ایک نیا دفتر قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے'
ایران زلزلے کے لحاظ سے سرگرم زون میں واقع ہے۔ عرب اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان سرحد کے ساتھ واقع ہے اور اکثر وہاں شدید زلزلے آتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں تاریخ کا سب سے شدید زلزلہ 856 عیسوی میں آیا تھا، جس میں دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔