ETV Bharat / international

عراق: موصل تفریحی پارک بند ہونے سے ہزاروں افراد بیروزگار - Iraq theme park staff without jobs

معاشی بحران، جنگ کے حالات اور دیگر مسائل کا سامنا کر رہے عراق کو کورونا وائرس نے مزید تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

jobs
jobs
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 2:31 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ پابندیوں کے درمیان عراق کے شہر موصل میں موصل تفریحی پارک میں کام کرنے والے بہت سارے ملازمین کو یا تو برخاست کر دیا گیا ہے یا بلا معاوضہ چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

عراق: موصل تفریحی پارک بند ہونے سے ہزاروں افراد بیروزگار

موصل کے اس پارک میں 300 ملازمین مستقل طور پر کام کرتے تھے لیکن اب کچھ صفائی ملازمین اور باغبان کو ملا کر محض 16 افراد کی ہی یہاں نوکری بچی ہے۔

پارک کے مینیجر واد اللہ کا کہنا ہے کہ پارک کے بند ہونے سے ہزاروں لوگوں کا روزگار چھن گیا ہے اور پارک کے قریب دکاندار، ٹیکسی ڈرائیور اور پارکنگ آپریٹرز پوری طرح بےروزگار ہو چکے ہیں۔

عراق کے شہر موصل میں موصل تفریحی پارک
عراق کے شہر موصل میں موصل تفریحی پارک

واد اللہ نے کہا کہ ''ہمارے پاس تقریباً 300 مستقل ملازمین ہیں لیکن حقیقت میں اور بغیر کسی مبالغہ آرائی کے یہاں ہزاروں افراد معطلی سے متاثر ہوئے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس دکانیں، کیسینو، شادی ہال اور ان ڈور گیم ہال ہیں اور ان سب جگہوں پر لوگ کام کرتے ہیں۔ اس طرح ہزارون افراد بےروزگار ہوئے ہیں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں ایک ملازم ایک پورے کنبے کی نمائندگی کرتا ہے۔''

مشرقی موصل میں دریائے دجلہ پر واقع یہ پارک کورونا وائرس وبا کی وجہ سے مارچ سے بند ہے۔ پارک کا نصف رقبہ سبز جگہ ہے۔

انتظامیہ عید الاضحی کی مسلمانوں کی تعطیل کے موقع پر اسے کھولنے کی امید کر رہا تھا لیکن پارک چھٹی کے دن بھی بند رہا کیونکہ شہر میں 10 دن کا کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

موصل میں موصل تفریحی پارک
موصل میں موصل تفریحی پارک

عید کے ایام کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے کرفیو 30 جولائی کو نافذ کیا گیا تھا۔

پارک میں کام کرنے والے ایک سیکیورٹی گارڈ تھامر حیدر کا کہنا ہے کہ ''کورون وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے اور اب کوئی بھی پارک میں نہیں آرہا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہماری تنخواہوں میں کمی کردی گئی ہے کیونکہ یہ تفریحی پارک ایک سیلف فائنانسنگ پارک ہے۔

امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق عراق میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 131،000 سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 4،934 ہوگئی ہے۔

ایسے میں معاشی بحران، جنگ کے حالات اور دیگر مسائل کا سامنا کر رہے اس ملک کو کورونا وائرس نے مزید تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.