ETV Bharat / international

عمرہ زائرین میں اضافہ، زائرین میں پہلے سے زیادہ جوش و خروش - umrah pilgrims

وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس (کووڈ-19) کی موجودہ صورتحال کو پیش نظر اس طرح کا اقدام کیا جارہا ہے۔

new covid-19 sops for umrah pilgrims in saudi arabia
عمرہ زائرین میں اضافہ، احتیاطا مطاف کی لائنیں از سر نو ترتیب
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 2:24 PM IST

Updated : Nov 13, 2020, 9:05 AM IST

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کے مطابق ملک میں ملکی اور غیر ملکی عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مطاف کی لائنیں از سر نو ترتیب دی گئی ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس (کووڈ-19)کی موجودہ صورتحال کو پیش نظر اس طرح کا اقدام کیا جارہا ہے۔

ویڈیو

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے تیسرے مرحلے مں اندرون و بیرون ملک سے روزانہ آنے والے 20 ہزار افراد کو عمرے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اطلاع کے مطابق تمام زائرین کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ عبادات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین، 60 ہزار نمازی اور 19 ہزار 500 افراد مسجد نبوی کی زیارت کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے مسجد الحرام میں نہ صرف یہ کہ طواف کے لیے لائنیں ترتیب دی گئی ہیں، بلکہ اس میں سماجی فاضلہ کا بھی اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔

وہیں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں عمرہ زائرین کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے عمرے کی ادائیگی معطل رہی۔

جس کے بعد رواں ماہ کی شروعات میں عمرہ، روضۂ رسولؐ کی زیارت اور طواف کی مشروط اجازت مل گئی۔ عمرے کی اجازت ملتے ہی لاکھوں فرزندان توحید نے خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنی زندگی میں ایک بار مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر یعنی حج، زیارت اور عمرہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی یہ سب سے بڑی آرزو اور دلی تمنا ہوتی ہے۔

Last Updated : Nov 13, 2020, 9:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.