ETV Bharat / international

مصر کی عدالتی باڈی میں پہلی بار خواتین نے بطور جج حلف لیا

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 9:10 AM IST

حلف برداری، صدر عبدالفتح السیسی کی جانب سے خواتین کو اسٹیٹ کونسل اور پبلک پراسیکیوشن میں شامل کرنے کے اعلان کے چند مہینوں کے بعد ہوئی۔ ان دونوں عدالتی اداروں میں حال کے دنوں تک صرف مرد تھے۔

Nearly 100 women sworn in as judges in Egypt judicial body
مصر کی عدالتی باڈی میں پہلی بار خواتین نے بطور جج حلف لیا

تقریباً 100 خواتین منگل کو مصر کی ریاستی کونسل میں شامل ہونے والی پہلی خاتون جج بن گئیں، جو ملک کے اہم عدالتی اداروں میں سے ایک ہے۔

98 خواتین نے قاہرہ میں منعقدہ تقریب میں کونسل کے چیف جج محمد حسام الدین کے سامنے حلف اٹھایا۔

حلف برداری، صدر عبدالفتح السیسی کی جانب سے خواتین کو اسٹیٹ کونسل اور پبلک پراسیکیوشن میں شامل کرنے کے اعلان کے چند مہینوں کے بعد ہوئی۔ ان دونوں عدالتی اداروں میں حال کے دنوں تک صرف مرد تھے۔

مارچ میں السیسی کے فیصلے کو خواتین کے حقوق کے کئی کارکنوں نے سراہا تھا۔ مصر کی خواتین کی قومی کونسل نے اس وقت کہا تھا کہ یہ اقدام خواتین کو مزید بااختیار بنانے کی سیاسی خواہش کی نمائندگی کرتا ہے۔

1946 میں قائم ریاستی کونسل ایک آزاد عدالتی ادارہ ہے جو بنیادی طور پر انتظامی تنازعات، انضباطی مقدمات اور اپیلوں کو سنبھالتا ہے۔ یہ مسودہ قوانین، فیصلوں اور معاہدوں کا بھی جائزہ لیتا ہے، جو حکومت یا حکومت کے زیر انتظام ایک فریق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر: سڑکوں پر جانوروں کی مدد کے لئے نوجوانوں کی ایک ٹیم سرگرم

کونسل نے خواتین درخواست دہندگان کو بار بار مسترد کیا تھا۔ حالیہ برسوں میں بہت سی خواتین نے کونسل کے فیصلوں کو یہ دلیل دیتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.