اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2،112 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 42،360 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ منگل کی رات تک ملک میں کورونا کے 22،324 فعال کیسز موجود تھے جن میں سے 183 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے 56 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 371 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اس بیماری سے 19،600 سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3،17،657 ہوگئی
اسرائیلی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے دوران بار، کلب، جم اورتقریباتی پروگراموں کے مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریسٹورنٹ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ صارفین کی تعداد کو محدود کریں۔