ETV Bharat / international

سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کو منظوری

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ دنوں آرامکو تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کو منظوری دے دی ۔

اضافی امریکی فوج تعینات
author img

By

Published : Oct 13, 2019, 9:30 AM IST

گذشتہ ماہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد شاہ سلمان نے ملک میں ضروری فوجی آلات کے ساتھ اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس معاملے میں سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اضافی امریکی فوج اور فوجی آلات کی تعیناتی دراصل خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے دونوں میں (امریکہ اور سعودی عرب) کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ دفاعی اقدام خطے کی امن و استحکام اور عالمی معیشت پر منڈلارہے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل کے تناظر میں اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو تین ہزار اضافی امریکی فوجیوں اور فوجی سازوسامان کو سعودی عرب میں بھیجنے کی منظوری کی تصدیق کی گئی تھی۔

سعودی عرب میں دو مزید پیٹریاٹ میزائل بیٹریز، ایک تھاڈ بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی تنصیب، دو لڑاکا اسکواڈرن اور فضائیہ کے ایک ونگ کو بھیجنے کی منظوری دی گئی تھی۔

Intro:Body:

sunday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.