ETV Bharat / international

یمن میں کروڑوں افراد فاقہ کشی کے دہانے پر: اقوام متحدہ - اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی

ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیسلے نے یمن کے انسانی بحران پر ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کو بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام میں ایک بار پھر فنڈنگ ​​کی کمی ہے جس کی وجہ سے اکتوبر میں 32 لاکھ اور دسمبر تک 50 لاکھ لوگوں کے راشن میں کٹوتی کی جائے گی۔

millions yemenis are marching towards starvation says un
یمن میں کروڑوں افراد فاقہ کشی کے دہانے پر: اقوام متحدہ
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 7:43 PM IST

اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں 16 ملین افراد فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں اور اگر مالی امداد دوبارہ فراہم نہ کی گئی تو اکتوبر میں جنگ زدہ ملک میں لاکھوں افراد کے راشن میں کٹوتی کی جائے گی۔

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے سربراہ ڈیوڈ بیسلے نے بدھ کے روز یمن کے انسانی بحران پر ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتایا کہ جب ورلڈ فوڈ پروگرام کو اس سال کے شروع میں فنڈنگ ​​کی کمی کا سامنا تھا تو امریکہ ، جرمنی ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دوسرے عطیہ دہندگان آگے آئے اور اس کی وجہ سے ہم قحط اور آفت کو ٹالنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام میں ایک بار پھر فنڈنگ ​​کی کمی ہے اور فنڈنگ ​​کے بغیر اکتوبر میں 32 لاکھ اور دسمبر تک 50 لاکھ لوگوں کے لیے راشن کاٹ دیا جائے گا۔

مارچ میں ایک ورچوئل کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس سال یمن کے لیے 3.85 بلین ڈالر کی امداد کی اپیل کی تھی لیکن عطیہ دہندگان نے صرف 1.7 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا ، جسے اقوام متحدہ کے سربراہ نے مایوس کن قرار دیا۔

جی 20 اجلاس میں چین نے افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے پر زور دیا

یوروپی یونین کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بدھ کو ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تقریبا 600 ملین ڈالر جمع کیے گئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے یمن کے لیے 29 ملین ڈالر کی اضافی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ انسانی امداد اور ترقیاتی امداد کی شکل میں تقریبا 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافی فنڈز مختص کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.