ETV Bharat / international

اسرائیلی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 1:38 PM IST

یہ مظاہرین غیر مشروط طور پر وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Millions take to the streets in Jerusalem against the Israeli government
اسرائیلی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر لاکھوں افراد کا احتجاج

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر ہزاروں مظاہرین نے جمع ہو کر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔

ویڈیو

یہ مظاہرین غیر مشروط طور پر وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین گزشتہ چھ ماہ سے وسطی یروشلم میں ہر ہفتے ایک ساتھ جمع ہو کر وزیر اعظم کے خلاف اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

  • نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ:

ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمے کی وجہ سے سبکدوش ہونا چاہئے اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیتن یاہو کورونا وائرس کی وبا کے خاتمہ کے ضمن میں ناکام ہے۔

یہ احتجاج گزشتہ موسم بہار میں اس وقت شروع ہوا تھا جب نیتن یاہو اور ان کے حریف بینی گانٹز نے موجودہ ہنگامی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کیا تھا۔

Millions take to the streets in Jerusalem against the Israeli government
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر اسرائیلی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر لاکھوں افراد کا احتجاج کررہے ہیں

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبائی بیماری سے پیدا ہونے والی صحت کے مسائل اور معاشی بحرانوں کو حل کرنے میں ناکام ہے۔

تل ابیب کی ایک رہائشی خاتون مکی شالمان نے کہا کہ 'ہم اپنے وزیر اعظم کی بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، جو لگ بھگ تین برسوں سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ جو کہ تاحال اپنی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہیں'۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں استعفی دینا پڑے گا یا کم از کم وہاں سے ہٹ جانا چاہیے۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.