ETV Bharat / international

خلیجی ملک کے ایوان میں اراکین کے درمیان زبردست ہاتھا پائی - Members handshake in kuwait

اجلاس کے دوران اپوزیشن ممبران نے وزرا کی نشستوں پر قبضہ کرلیا اور کویتی وزرا پارلیمنٹ ہال کے دروازے پر کھڑے رہے۔

kuwait
kuwait
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 8:21 PM IST

یوں تو اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ اختلاف رائے اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ وہ حسن کے بجائے بدصورت اور بھیانک نظر آتا ہے جس کی مثال بیشتر ممالک کے ایوانوں میں ہونے والے اجلاسوں کے دوران نظر آتی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کی ایک اور تازہ مثال کویت کے ایوان بالا میں دیکھی گئی، کویتی پارلیمنٹ نے منگل کو قومی بجٹ کی منظوری دی۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔ پارلیمانی فورس کو اس وقت مداخلت کرنا پڑی جب اپوزیشن اور سرکاری ممبران سے گتھم گتھا ہوگئے۔ کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 32 ارکان پارلیمنٹ نے بجٹ کے حق میں ووٹ ڈالا۔ 30 ممبران پارلیمنٹ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن ممبران نے وزرا کی نشستوں پر قبضہ کرلیا، کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم نے بجٹ پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس کے دوران کویتی وزرا پارلیمنٹ ہال کے دروازے پر کھڑے رہے کیونکہ اپوزیشن ممبران ان کی نشستوں پر قابض تھے۔ بعض ارکان نے بجٹ پر بحث کو معطل کرنے کے لیے ڈیسک بھی بجائے۔

کویتی حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان گزشتہ کئی عشروں سے اختلافات چلے آرہے ہیں۔ یکے بعد دیگرے کئی حکومتیں تبدیل ہوچکی ہیں اور پارلیمنٹ تحلیل ہوئی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ملک میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کا ماحول متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کے وزیر اعظم نے کابینہ کا استعفی امیر کو پیش کیا

ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم صباح خالد الحمد الصباح سے مارچ میں جاری کردہ ان کے فیصلے کی آئینی حیثیت پر جواب طلب کررہے ہیں جس کے تحت انہوں نے 2022 کے آخر تک اپنی جواب طلبی ملتوی کردی تھی۔ علاوہ ازیں بدعنوانی جیسے مسائل پر بھی اپوزیشن کی جانب سے جواب طلب کیے جارہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.