اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'بنیامن نتن یاہو کو عہدہ چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ ان پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں'۔
مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بحران کے ضمن میں ملک میں صحیح طور پر اور بروقت اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں'۔
یروشلم میں واقع اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب دو ہزار مظاہرین نے زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے 'گو' اور 'قانون کے تحت سب برابر ہیں' کے عنوان سے بینر اور تختیاں اٹھا رکھی تھیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بنیامن نتن یاہو کو اپنے اوپر لگے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اور وہ دھوکہ دہی، اعتماد کی خلاف ورزی اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت ملک کا صحیح طریقے سے انتظام نہیں کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کابل میں دھماکہ، دو افراد ہلاک
بنیامن نتن یاہو نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
اس مقدمے کا ٹرائل آئندہ برس کے شروع میں شروع ہوسکتا ہے۔
اطلاع کے مطابق اسرائیل کی معیشت زوال کا شکار ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں اسرائیلی ملازمت سے محروم ہیں۔
گذشتہ تقریبا پانچ ماہ سے بدعنوانی کا سامنا کر رہے نتن یاہو کے خلاف مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔