ETV Bharat / international

اسرائیل میں گھر سے باہر ماسک لگانا ضروری نہیں - اردو نیوز عالمی

اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں کامیاب ٹیکہ کاری کے سبب مریضوں کی تعداد میں کافی کمی آنے کے بعد لوگوں کے لیے کھلی ہوا میں ماسک لگانےکی پابندی ہٹاد دی ہے۔

mask is not necessary to wear outside the home in israel
اسرائیل میں گھر سے باہر ماسک لگانا ضروری نہیں
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 11:58 AM IST

وزارت صحت نے سنیچر کو کہا کہٹ 'پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے پر ہیلتھ ڈائرکٹر ہیزی لیوی کو پابندی کو منسوخ کرنے کے حکم پر دستخط کرنے کا ہدایت دی ہے تاکہ لوگوں کے لیے سنیچر سے کھلے میں ماسک لگانا ضروری نہیں ہوگا۔'

وزارت نے لوگوں کو گھر سے باہر بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور دیگر تقاریب میں ماسک لگانے کی صلاح دی اور زور دے کر کہا کہ ماسک ابھی بھی گھر کے اندر پہننے کی ضرورت ہے۔ لیکن لوگوں کے لیے کھلے علاقوں اور جہاں بھیڑ نہ ہو، ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ 20 دسمبر سےکورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کی تھی اور دنیا میں اسرائیل سب سے تیزی سے ویکسین لگانے والےممالک میں شمار کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:

آئی اے ای اے نے تصدیق کی کہ ایران نے 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی شروع کردی

اسرائیل کی وزارت صحت کے ترجمان انت ڈینیلی نےمارچ میں کہا تھا کہ ملک کا منصوبہ ہے کہ سبھی ضروری معیاری عمل مکمل کرتے ہی ملک کے 12۔16 عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانا شروع کردیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.