ETV Bharat / international

مصر میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات - spokesman of health ministry

مصر میں کورونا متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

latest details of corona virus in egypt
مصر میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 10:34 AM IST

مصر میں کورونا وائرس کے 1025 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 78304 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے اس کی اطلاع فراہم کی۔ وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بیان جاری کر کے بتایا کہ 'کورونا کی وجہ سے مزید 75 مریضوں کی موت کے بعد کی تعداد 3564 ہوگئی ہے جبکہ 523 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں'۔

خالد مجاہد نے کہا ہے کہ 'کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 22241 ہوگئی ہے'۔

واضح رہے کہ مصر میں کورونا کا پہلا کیس گذشتہ 14 فروری کو سامنے آیا تھا۔

مصر نے یکم جولائی سے گزشتہ تین ماہ سے معطل بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مصر کا لیبیا میں فوجی مداخلت کرنے کا انتباہ

مصر میں تین ماہ کے بعد رات کے کرفیو میں نرمی کی تھی اور ہوٹل، کیفے، تھیٹرز، سنیما گھروں اور ساحوں کے لئےعجائب گھروں کو محدود گنجائش کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.