ETV Bharat / international

کویت کے وزیر اعظم نے کابینہ کا استعفی امیر کو پیش کیا - ملک شدید معاشی بحران سے دوچار ہے

کویت کے وزیر اعظم صباح خالد الحمد الصباح نے اپنی حکومت کا استعفیٰ اوپیک کی رکن ریاست کے حکمران امیر شیخ نواف الاحمد الجبار الصباح کو پیش کیا ہے۔

kuwait prime minister sabah al khalid al sabah submits cabinet resignation
کویت کے وزیر اعظم نے کابینہ کا استعفیٰ پیش کیا
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 5:14 PM IST

Updated : Jan 13, 2021, 5:22 PM IST

کویت کے وزیر اعظم صباح خالد الحمد الصباح نے آج اپنا استعفیٰ ملک کے امیر نواف الاحمد الجبار الصباح کو پیش کر دیا ہے۔

kuwait prime minister sabah al khalid al sabah submits cabinet resignation
کویت کے وزیر اعظم صباح خالد الحمد الصباح

میڈیا اطلاعات کے مطابق، کویت حکومت کے اراکین نے پارلیمنٹ کے ساتھ اختلافات کے سبب اجتماعی طور سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

واضح ر ہے کہ اراکین پارلیمنٹ نے کابینہ کی تشکیل سمیت متعدد امور پر وزیر اعظم سے سوال کرنے کے لیے تحریک پیش کیے جانے کے کئی دنوں بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

میڈیا رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم نے وزیر دفاع حماد جابر الصباح اور حکومت کے دیگر وزراء سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے تمام وزرا کا استعفیٰ اپنے پاس محفوظ رکھ لیا ہے اور منظوری کے لیے انتظار کیا جارہا ہے۔

کویت کے وزیر اعظم صباح خالد الحمد الصباح سے پوچھ گچھ کی تحریک سن 2019 کے آخر سے ہی شروع ہوئی تھی اور تین اراکین پارلیمنٹ نے 5 جنوری کو قومی اسمبلی کے پہلے باقاعدہ اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ ملک شدید معاشی بحران سے دوچار ہے، جس نے نئے امیر کے لیے چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔

کویت خلیجی خطے میں پہلا ملک ہے جس نے سنہ 1963 میں آل مرد پارلیمنٹ کا قیام عمل میں لایا تھا۔ موجودہ پارلیمنٹ کا انتخاب دسمبر میں ہوا تھا۔ اصل طاقت حکمران الصباح خاندان اور امیر کے ہاتھ میں ہے جو حکومت کو مقرر کرتا ہے۔

Last Updated : Jan 13, 2021, 5:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.