بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے بدھ کے روز بحرین کے منامہ میں 200 سالہ قدیم شری ناتھ جی ہندو مندر کا دورہ کیا۔
ایس جئے شنکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'منامہ کے 200 سالہ قدیم شری ناتھ جی مندر میں درشن کے ساتھ دن کا آغاز ہوا'۔
انھوں نے کہا 'بحرین کے ساتھ ہمارے قریبی تعلقات ہیں، اس دورے سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا'۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اس وقت 24 سے 25 نومبر تک بحرین کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
انہوں نے منگل کے روز ملک کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد ال زانی سے دوطرفہ امور پر بات چیت کی تھی اور دونوں ممالک کے مابین متعدد شعبوں میں تاریخی تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا 'بحرین کے دورے کا آغاز ایف ایم ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد الثانی کے ساتھ ایک گرما گرم ملاقات کے ساتھ کیا۔ سابق وزیر اعظم ایچ آر ایچ شہزادہ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ کے انتقال پر مخلصانہ تعزیت کا اظہار کیا۔"
- مزید پڑھیں: ایران میں زیر تعلیم بچوں کے والدین فکر مند
'متنوع شعبوں میں ہمارے تاریخی تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیالات ہوا'۔