اسرائیل کاٹز کے مشیر جینا روئٹ مین نے بتایا کہ اتوار کے روز وزیر خزانہ نے اپنی حفاظت کے لئے تعینات ایک گارڈ کو کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد خود کو کورنٹائن کرلیا ہے، کاٹز اس گارڈ کے رابطے میں تھے۔
کاٹز نے اپنی صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کررہے ہیں اور ڈیڑھ ہفتہ تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ وہ اپنا کام گھر سے جاری رکھیں گے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ بھی کریں گے۔
دریں اثنا وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی تعداد 822 سے بڑھ کر 316411 تک پہنچ گئی ہے۔ اس انفیکشن کی وجہ سے 13 مزید اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 2592 ہوگئی ہے: