ETV Bharat / international

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے

اسرائیل پولیس نے ایک ویڈیو جاری کر کے دعویٰ کیا کہ اس پر فلسطینی باشندوں نے پٹرول بم پھینکا جس کے بعد اسرائیل پولیس کو کاروائی کرنی پڑی۔

Israeli police
Israeli police
author img

By

Published : May 21, 2021, 9:08 PM IST

Updated : May 21, 2021, 9:22 PM IST

جنگ بندی کا غصہ اور سبکی نکالتے ہوئے اسرائیل کی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ پر توڑ پھوڑ کی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جارحیت روکنے کے معاہدہ پر جشن منانے کے لیے جمع ہزاروں فلسطینیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جمعے کو جنگ بندی کا معاہدہ ہوا لیکن مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی برقرار رہی جہاں اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ پر توڑ پھوڑ کی اور نمازیوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

حالانکہ اسرائیل پولیس نے ایک ویڈیو جاری کر دعویٰ کیا کہ اس پر فلسطینی باشندوں نے پٹرول بم پھینکا جس کے بعد اسرائیل پولیس کو کاروائی کرنی پڑی۔

اسرائیل پولیس نے ایک ویڈیو جاری کر

اس دوران معاہدے کے بعد غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکلے اور خوشی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے اولڈ سٹی میں مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں توڑ پھوڑ کی جہاں رمضان میں بھی شدید کشیدگی رہی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے بعد کئی فلسطینی مسجد کے احاطے میں بیٹھے ہوئے تھے اور حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان معاہدے پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی معاہدے پر جشن منارہے تھے اور گیت گا رہے تھے کہ اسی دوران اسرائیلی پولیس کا دستہ کمپاؤنڈ میں داخل ہوا اور ہجوم کو اپنے روایتی طریقے کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر اسٹین گرینیڈز، دھواں چھوڑنے والے بم اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہزاروں افراد کو منتشر کرنے کیلیے انہوں نے فائرنگ بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے مقامی میڈیا نے کہا کہ امدادی کاموں میں مصروف کارکنوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے ایک بچے سمیت 9 لاشیں نکالیں۔القرارا اور خان یونس سٹی کے شمال مشرقی علاقے میں 8 افراد کو ان کے گھر کے ملبے سے نکالا گیا، غزہ سٹی کے جنوب میں طال الہوا میں تین سالہ بچی کی لاش ان کے آبائی گھر کے ملبے سے ملی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی کی غزہ پر بمباری سے66 بچوں سے 243 فلسطینی جاں بحق ہوئے اور پہلے سے ہی مشکلات میں گھرے خطے میں ہر طرف تباہی پھیل گئی ہے۔

حماس کی جانب سے داغے گئے سیکڑوں راکٹوں کے نتیجے میں اسرائیل کے 12 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Last Updated : May 21, 2021, 9:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.