اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جاری بیان میں کہا کہ غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا گیا، اور یہ ایک کھلے میدان میں جاکر گرا۔
راکٹ حملے کے سبب سارڈوٹ نامی شہر اور فلسطینی علاقہ کے ارد گرد سائرن بجنے لگے۔ اس حملے میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیل کے ٹریکوں کے ذریعہ شمالی غزہ پٹی میں حماس کے دو پوسٹ پر راکٹ حملہ کے بعد یہ راکٹ داغا گیا۔
خیال رہے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ مغربی ایشیا کے لیے اعلان کیے گئے امن منصوبہ کے درمیان یہ تشدد ہوا، فلسطینیوں نے ٹرمپ کے اس منصوبے کو مسترد کر دیا تھا۔