ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا کے 555 نئے معاملے درج - covid 19 in isreal

اسرائیل میں کورونا وائرس متاثرین میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 20305 ایکٹیو کیسز ہیں۔

اسرائیل میں کورونا کے 555 نئے معاملے درج

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 11:23 AM IST

اسرائیل میں کورونا وائرس کے 555 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 114020 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 13 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 919 ہوگئی جبکہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 444 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں اس وقت 897 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسرائیل میں مزید 692 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد یہاں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 92796 ہے جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے 20305 ایکٹیو کیسز ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس وبا سے اموات کے اعدادوشمار کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان اس معاملے میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25387330 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 850600 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 17709331 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.