ETV Bharat / international

Strikes on Gaza: اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملے کیے

اس سے قبل اسرائیلی علاقے میں حماس نے آگ لگانے والے غبارے فائر کیے تھے۔

Israel launches strikes on suspected sites in Gaza

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 4:56 PM IST

اسرائیل نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے۔

اس سے قبل اسرائیلی علاقے میں حماس نے آگ لگانے والے غبارے فائر کیے تھے۔

اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملے کیے

اسرائیلی فورسز کے بیان کے مطابق لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں حماس راکٹ مینوفیکچرنگ ورکشاپ کے ساتھ ساتھ حماس کے فوجی کمپاؤنڈ کو بھی نشانہ بنایا۔

فوج نے کہا کہ کمپاؤنڈ میں ایک سیمنٹ فیکٹری ہے جو عسکری حملوں کے لیے سرنگوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہوتی ہے "اور یہ جان بوجھ کر ایک مسجد اور واٹر ٹریٹمنٹ سائٹ سے متصل ایک شہری علاقے میں واقع ہے۔"

فوج نے کہا کہ یہ حملہ حماس کی جانب سے شروع کیے گئے آگ کے غباروں کا جواب تھا۔

پیر کے روز اسلامی جہاد کے سینکڑوں حامیوں نے غزہ میں ریلی نکالی اور عسکریت پسند گروپ نے چھ فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں آتش گیر غبارے بھیجے جو گزشتہ رات ایک محفوظ ترین اسرائیلی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جیل سے فلسطینی کے فرار ہونے پر غزہ میں مٹھائی تقسیم

یہ کئی دہائیوں میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا جیل بریک مانا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے ملک کے شمال اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے اور تلاش منگل کو بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.