ETV Bharat / international

اسرائیل کی نئی بربریت، درجنوں فلسطینی خاندان بے گھر - فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل صائب عریفات

اسرائیلی فورسز نے بین الاقومی تنقید اور فلسطینیوں کے احتجاج کو نظرانداز کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے صور باھر میں واقع فلسطینیوں کو مکانات کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مکانات کو مسمار کر دیا۔
author img

By

Published : Jul 23, 2019, 3:27 PM IST

Updated : Jul 23, 2019, 5:10 PM IST

اسرائیلی حکومت کی جانب سے صورباھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطنیوں کے تقریباً 16 مکانات کی مسماری کا حکم دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مکانات کو مسمار کر دیا۔

فلسطینی شہری سعید نے عالمی خبررساں ادارے اے پی کو بتایا:'یہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ظالمانہ پالیسی کا حصہ ہے، بہانہ بنایا جا رہا ہے کہ ان مکانات کی تعمیر غیر قانونی ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔'

فیاض احمد
ایک دوسرے فلسطینی شہری فیاض احمد نے بتایا: 'ہم اسرائیلی ظلم و ستم کے عادی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی کی حکمت عملی فلسطینیوں کو ان کے اپنے وطن (فلسطین) سے بے دخل کرنے کی ہے، لیکن ہمارا پیغام اسرائیل سے ہے کہ ہم ثابت قدم رہیں گے اور زیتون کے درخت کی طرح اپنی زمین پر کھڑے رہیں گے۔'

اس سے قبل صور باھر کے متاثرہ فلسطینیوں اور گھروں کی مسماری کے خطرے کاسامنا کرنے والے شہریوں‌ نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی، لیکن اسرائیلی اعلی عدالت سے انھیں ناکامیابی ہی ہاتھ لگی۔

فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل صائب عریفات نے کہا: 'صدر محمود عباس اور فلسطینی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدہ ختم کرنے جا رہی ہے۔ محمود عباس اس پر غیرمعمولی قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔'

خیال رہے کہ صور باہر مقبوضہ القدس کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہے۔ یہ علاقہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام ہے۔

Intro:Body:

story b

Conclusion:
Last Updated : Jul 23, 2019, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.