اسرائیلی وزارت صحت نے کہا ہے کہ منگل کو نئے کیسز کے آ نے سے ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 21،512 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 5335 ایکٹیو کیسزہیں۔
وزارت کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 308 ہوگئی ہے ، جبکہ سنگین مریضوں کی تعداد 44 سے کم ہوکر 40 ہوگئی ہے۔
صحت یابی کے بعد 101 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا اور اب تک 15869 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل منگل کے روز خصوصی اعلی سطحی وزارتی کمیٹی نے جوکھم والے مرکزی شہر ایلاڈ اور شمال مشرقی طبریاس کو ’ممنوعہ علاقہ ‘ قرار دیا ہے۔