اسرائیل نے غزہ سے جمعہ سے جاری راکٹ حملوں کے جواب میں حماس کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کی علیٰ الصبح یہ اطلاع دی۔
اس نے ٹوئٹر پر کہا 'غزہ سے عسکریت پسندوں نے مسلسل تیسری رات اسرائیل پر راکٹ داغے جس سے غزہ اور اسرائیل کے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ اس کے جواب میں ہم نے فوجی تربیت کے لیے استعمال کیے جانے والے چار حماس کمپلیکسوں، ایک ہتھیار ورکشاپ اور ایک زیر زمین سرنگ کے داخلی دروازے پر حملے کیے۔'
تقریبا ایک گھنٹہ پہلے آئی ڈی ایف نے کہا کہ آئرن ڈوم ایریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے جنوبی اسرائیل کی طرف داغے گئے ایک راکٹ کو ناکام بنا دیا ہے۔
اسرائیل نے غزہ سے داغے گئے ایک اور راکٹ کو ناکام بنا دیا: آئی ڈی ایف
آئی ڈی ایف نے اتوار کی شام کہا کہ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا۔ اس نے اتوار کی صبح کہا کہ اسرائیلی فورسز نے سنیچر کو غزہ سے اسرائیل کی طرف راکٹ لانچ کرنے کے جواب میں غزہ پٹی میں ایک راکٹ پروڈکشن پلانٹ سمیت حماس کے کئی ٹھکانوں پر حملہ کیے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ویسٹ بینک میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے داغے گئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔