ETV Bharat / international

ایران کی بحری مشقوں میں کروز میزائلوں کا استعمال

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 11:02 PM IST

ایران میں بحری مشقوں کے پہلے دور میں جنگی طیاروں سے زمین پر بیلسٹک میزائلوں اور جنگی بمبار ڈرونوں کی مشق کی گئی ۔ مشقوں کے دوران ذوالفقار، زلزال اور دزفول میزائلوں کو اہداف پر داغا گیا۔

iran's use of cruise missiles in naval exercises
ایران کا بحری مشقوں میں کروز میزائلوں کا استعمال

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خلیج عمان میں جاری بحری فوجی مشقوں کے دوران کروز میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مختلف اقسام کے کروز میزائل داغے گئے جنہوں نے خلیج اور بحر ہند کے شمالی حصے میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ایران نے دو روزہ بحری مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ حالیہ چند ہفتوں سے ایران نے ایسی فوجی مشقوں کی تعداد میں واضح اضافہ کیا ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ اور خطے میں اس کے اتحادی ممالک خبردار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: مندر کی حفاظت میں لاپروائی برتنے پر 12 پولیس اہلکار معطل

دو روزہ بحری جنگی مشق کے موقع پر ایران کی پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی اور آئی آر جی سی ایرو اسپیس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عامر علی نے بھی شرکت کی۔

پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر نے کہا کہ یہ مشق اور اس میں کیے گئے کامیاب تجربات اسلامی دنیا اور ایرانی عوام کے لیے قابل فخر ہیں۔ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے جنگی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہی پاسداران انقلاب نے خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں میزائلوں کے زیر زمین سب سے بڑے اڈے کا افتتاح کیا تھا اور اب بحری عمان اور خلیج فارس میں فوجی مشق کا آغاز کیا گیا ہے جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.