ETV Bharat / international

ایران بحر ہند میں فوجی اڈہ قائم کرے گا

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 2:17 PM IST

آئی آر جی سے نیوری کمانڈر علیریزہ تنگسری نے کہا ہے کہ ایران مارچ 2021 کے آخر تک بحر ہند میں اپنا مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے جارہا ہے۔

ایران
ایران

ایران اسلامک ریوولیوشن گارڈ کارپس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بحر ہند میں اپنا مسقل فوجی اڈہ قائم کرے گا۔

آئی آر جی سی نیوری کمانڈر علیریزہ تنگسری نے کہا 'ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے آئی آر جی سی کو حکم جاری کیا ہے کہ ملک سے دور کہیں فوجی اڈہ قائم کیا جائے'۔

انہوں نے کہا 'آئی آر جی سی مارچ 2021 کے آخر تک بحر ہند میں اپنا فوجی اڈہ قائم کر لے گا'۔

آئی آر جی سی کے کمانڈر نے کہا 'ماضی میں بحری قزاقوں اور کچھ غیر ملکی جہازوں نے ملک کے جنوبی سمندر میں ایرانی ٹرالروں اور ڈھوؤں کے لئے رکاوٹ پیدا کردی تھی۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ بحر عمان اور بحر ہند میں ہماری مضبوط پکڑ ان رکاوٹوں کو ختم کر سکتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
ٹرمپ نے ایچ -1 بی ویزا پر عارضی پابندی عائد کی
دفعہ 370 کی منسوخی کو اوآئی سی نے مسترد کیا

ایران مسلسل باہری طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، حال ہی میں امریکہ نے ائر سٹرائک کی مدد سے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا تھا، جس کے بعد ایران نے عراق میں کئی امریکی فوجی بیس کیمپ پر حملے بھی کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.