ETV Bharat / international

ایران، لبنان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار: عبداللہ - لبنانی عوام کے مسائل کا جلد از جلد تصفیہ

ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کو نئی حکومت کے قیام پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ لبنانی عوام کے مسائل کا جلد از جلد تصفیہ ہوجائے گا۔

H.Amirabdollahian
H.Amirabdollahian
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 7:38 PM IST

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ نے کہا کہ ایران مختلف شعبوں میں لبنان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ عبداللہ یان نے بدھ کے روز ایران میں لبنانی حزب اللہ کے نمائندے عبداللہ صفی الدین سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران لبنان کے ساتھ تعلقات میں توسیع کی اپیل کرتا ہے اور وہ اس کے مختلف علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے لبنان کو نئی حکومت کے قیام پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ لبنانی عوام کے مسائل کا جلد از جلد تصفیہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران 90 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کرسکتا ہے: روحانی

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اسرائیل اور تکفیری گروہوں کے خلاف لبنانی عوام کی مزاحمت کی حمایت کرتی ہے۔ جناب صفی الدین نے لبنان کو ایندھن بھیجنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر لبنان کو مزید ایندھن بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.