ETV Bharat / international

UN Voting Rights: ایران سمیت آٹھ ممالک نے اقوام متحدہ میں ووٹ دینے کا حق کھو دیا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریئس نے کہا کہ مجموعی طور پر 11 ممالک اپنے واجب رقوم کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں۔ جبکہ ایران اور سوڈان سمیت آٹھ ممالک کو یو این میں اپنے حق رائے UN Voting Rights دہی سے محروم کردیا گیا ہے۔

UN Secretary General Antonio Guterres
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریئس
author img

By

Published : Jan 13, 2022, 6:21 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریئس نے منگل کو جنرل اسمبلی کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ مجموعی طور پر 11 ممالک اپنے واجب رقوم کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں اور ان میں سے آٹھ ممالک نے یو این میں ووٹ دینے کا اپنا حق بھی کھو دیا ہے۔ Lose UN Voting Rights due to unpaid dues

ان ممالک میں ایران، وینزویلا، سوڈان، انٹیگوا اور باربوڈا، کانگو، گنی، پاپوا نیوگنی اور ونواتو شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے صدر عبداللہ شاہد کی ترجمان پولینا کوبیاک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 19 کے تحت ان رکن ممالک کے ووٹنگ کے حقوق UN Voting Rights کو سلب کر لیا جاتا ہے جن کے بقایہ جات سابقہ دو برسوں میں ادا کیے جانے والے واجبات کے برابر یا اس سے زیادہ ہوجائیں۔

اس اصول میں ایک استثناء یہ ہے کہ اگر رکن ملک یہ ثابت کرتا ہے کہ اس کا ملک واجبات کو ادا کرنے میں سے قاصر ہے تو اسے ووٹ دینے کی رعایت مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UN Chief at Summit For Democracy: دنیا کے بہت سے حصے روشن خیالی کی اقدار سے دور ہو رہے ہیں

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے خط میں کہا کہ 2022 میں کومورو جزائر، ساؤ ٹوم، پرنسپے اور صومالیہ مذکورہ صورت حال پر پورا اترتے ہیں۔

فی الحال ایران، سوڈان، وینزویلا، اینٹیگوا اور باربوڈا، کانگو، گنی، پاپوا نیو گنی اور وانواتو کے ووٹنگ کے حقوق معطل کر دیے گئے ہیں۔

اپنی حق رائے دہی بحال کرنے کے لے ایران کو 18.4 ملین ڈالر ادا کرنے ہونگے گذشتہ سال بھی ایران نے عدم ادائیگی کی بنیاد پر اپنا ووٹ کھو دیا تھا۔

جبکہ وینزویلا کو 39.8 ملین ڈالر اور سوڈان کو تقریباً تین لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوں گے وہیں دوسرے پانچ ممالک کو تقریباً 75 ہزار ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

اقوام متحدہ کا سالانہ بجٹ 3.2 بلین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ قیام امن سے متعلق کام کے لیے الگ بجٹ ہے۔ اقوام متحدہ کا کل بجٹ تقریباً 6.5 بلین ڈالر ہے۔ اکتوبر 2020 میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے 2021 کے لیے 3 ارب 23 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی۔

جنرل اسمبلی نے 2022 کے لیے تقریباً 3.122 بلین ڈالر کے سالانہ باقاعدہ بجٹ کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم موسمیاتی تبدیلی کو روکنے میں ناکام ہوکر اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں: اقوام متحدہ

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تمام 193 ممالک کو رکنیت کے عوض اقوام متحدہ کو سالانہ کچھ رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ یہ رقم اس ملک کے لیے مختلف ہے اور تمام رکن ممالک اس میں اپنا حصہ دیتے ہیں۔

یہ رقم اس بین الاقوامی تنظیم کی انتظامیہ، پروگراموں اور پرامن کارروائیوں پر خرچ کی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کی کئی تنظیموں جیسے کہ یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے فنڈز اقوام متحدہ کے فنڈز سے فراہم کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.