ETV Bharat / international

ایران: بیرون ملک سے کورونا ویکسین منگوانے کی اجازت - کووڈ 19 کی خبر

ایران کے سب سے بڑے روحانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے مقامی سطح‌ پر کورونا ویکسین کی تیاری تک بیرون ملک سے ویکسین منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔

iran allowed to import corona vaccine from abroad
ایران کا بیرون ملک سے کورونا ویکسین منگوانے کی اجازت
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 9:24 PM IST

ایرانی وزیر صحت سعید نمکی نے بتایا کی ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری تک بیرون ملک سے کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ کورونا ویکسین بیرون ملک سے نہ منگوائے بلکہ مقامی سطح پر تیار کی جائے۔ تاہم، ان کے اس فیصلے کے خلاف مقامی اور عالمی سطح پر ایک مہم چلائی گئی تھی جس میں ان سے ویکسین کی درآمد پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

iran allowed to import corona vaccine from abroad
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای

ایرانی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے کورونا ویکسین کا پہلا کنٹینر بہت جلد ایران پہنچے گا۔

سعید نمکی نے تہران میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خامنہ ای نے کبھی یہ نہیں کہا کہ خطرے سے دوچار شہریوں کی زندگی بچانے کے لیے بیرون ملک سے ویکسین نہ منگوائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین: آسٹرا زینیکا آکسفورڈ کورونا ویکسین کی منظوری

انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک سے کورونا ویکسین منگوانے پر غور کر رہے ہیں، دوسرے ممالک کی ویکسینوں کا باریکی کے ساتھ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے 8 جنوری کو ایک ٹی وی خطاب میں کہا تھا کہ امریکی اور برطانوی کورونا ویکسینیں ہمارے لیے ممنوع ہیں۔

ایرانی وزیر صحت نے خامنہ ای کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے کورونا ویکسین خریدنا ہمارے اصولوں کے خلاف ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق، ایران کوویکس سے کووڈ 19 ویکسینوں کی پہلی کھیپ جلد ہی وصول کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.