ETV Bharat / international

بھارت اور جاپان کے درمیان 'ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ' جلد

بھارت اور جاپان کے دفاعی اور خارجہ کے وزرا اسٹریٹیجک اور دفاعی شعبہ میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے جلد ہی پہلی 'ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ' کریں گے۔

بھارت اور جاپان کے وزرا کے درمیان ’ٹو پلس ٹو ڈائلاگ’جلد
author img

By

Published : Sep 3, 2019, 9:04 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:22 AM IST

جاپان کے دو روز کے دورہ پر گئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے ہم منصب تاکیشی ایوایا کے ساتھ یہاں دفاعی وزرا کی سطح کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس کے بعد آج جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملک وزیراعظم نریندر مودی اور جاپانی وزیراعظم شنجو آبے کے ویزن کے مطابق ہند بحرالکاہل میں آزادشپنگ اور سمندری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی سمت کام کرنے کے لئے عہد بند ہیں۔

دونوں ممالک نے اسٹریٹیجک اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے خارجہ اور دفاعی وزرا کے مابین اسی برس ٹوپلس ٹو ڈائیلاگ کرنے کے بارے میں رضامندی ظاہر کی۔ یہ مذاکرات جاپان بھارت سالانہ چوٹی کانفرنس سے پہلے ہوں گے ابھی تک ان کی تاریخ طے نہیں ہوسکی ہے۔ چوٹی کانفرنس کا مقصد ہند بحرالکاہل میں امن اور خوشحال کیلئے تعاون بڑھانا ہے۔

دونوں وزرا نے خرید اور سازو سامان کے تبادلہ سے متعلق ’اے سی ایس اے‘ معاہدہ پر ہورہی بات چیت میں پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بات چیت گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہوئی تھی۔ دونوں ممالک نے تسلیم کیا کہ پورے ہند بحرالکاہل علاقہ اور دنیا میں خوشحالی کے لئے ہند بحرالکاہل میں امن اور استحکام ضروری ہے۔ دونوں فریقوں نے کوریائی جزیرہ نما اور بحیرہ جنوبی چین میں سرگرمیوں سمیت پورے علاقہ میں سیکورٹی کی صورتحال پر کھل کر بات چیت کی۔

انہوں نے سمندری شعبہ میں بیداری کے بارے میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔ اس کے تحت جاپان اور بھارتی بحریہ کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ دونوں ممالک کے دفاعی اداروں اور حکام کے مابین باقاعدہ بات چیت کا بھی خیر مقدم کیا۔دفاعی وزرا نے تینوں افواج کے مابین وقت وقت پر ہونے والی مشترکہ مشقوں کی اہمیت کی بھی نشاندہی کی اور اس نظام کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

سنگھ نے جاپان کے وزراعظم شنجو آبے سے بھی ملاقات کی۔ وہ بلیٹ ٹرین میں بیٹھ کر جاپان کے ہماتسو ایئر بیس کے دورہ پر بھی گئے۔ سنگھ جاپانی وزیر دفاع تاکیشی ایوایا کی دعوت پر جاپان کے دو روزہ دورہ پر گئے تھے۔ ان کے ساتھ دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار بھی گئے ہیں۔ اس کے بعد وہ جنوبی کوریا کے دورہ پر جائیں گے۔

Intro:Body:

India, Japan Review Situation in Indo-Pacific during Rajnath Sings 2-day Visit to Tokyo

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.