ETV Bharat / international

حجر اسود اور مقام ابراہیم کی نایاب تصاویر کا پہلی بار اجرا

author img

By

Published : May 6, 2021, 8:02 AM IST

Updated : May 6, 2021, 8:14 AM IST

تاریخ میں پہلی بار، سعودی عہدے داروں نے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے حجر اسود (مقدس سیاہ پتھر) کی شیشے کی طرح انتہائی واضح اور ہائی ریزولوشن والی تصاویر بنائی ہیں۔

hajr e aswad and maqam e ibrahim high resolution pictures release
حجر اسود

سعودی وزارت اطلاعات کے مشیر نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تصاویر کو لینے میں 7 گھنٹے لگے ہیں اور یہ تصاویر 49،000 میگا پکسلز تک کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ بلیک اسٹون "جنت کا ٹکڑا ہے اور پہلی مرتبہ ہائی ریزولوشن کی تصاویر اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ جنت کس قدر خوبصورت ہوگی".

حجر اسود خانہ کعبہ کے مشرقی کونے میں واقع ہے اور یہ دیکھنے میں بالکل سالم لگتا ہے، جسے چاندی کے خول میں لگایا گیا ہے، لیکن یہ در حقیقت آٹھ چھوٹے پتھروں پر مشتمل ہے، جن کو عربی لوبان (درختوں سے حاصل ہونے والے بروزہ) سے آپس میں جوڑا گیا ہے۔

hajr-e-aswad-and-maqam-e-ibrahim-high-resolution-pictures-release
حجر اسود اور مقام ابراہیم کی نایاب تصاویر کا اجرا

سب سے چھوٹا پتھر ایک سینٹی میٹر سے بڑا نہیں ہے، جبکہ سب سے بڑا پتھر 2 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہے۔ خالص چاندی سے بنی ہوئی بیرونی خول صرف مقدس پتھر کے تحفظ کا کام کرتی ہے۔

غورطلب ہے کہ یہ پتھر مسجد کے مشرقی حصے میں موجود ہے اور اس کے چارو طرف چاندی کا حصار بنا ہوا ہے۔

سفر حج پر جانے والوں خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں پر اس پتھر کا بوسہ لینا لازمی ہے، لیکن بھیڑ کی وجہ سے اسے اشاروں سے بھی چوما جا سکتا ہے۔

مقام ابراہیم

رئاسة شؤون الحرمين کی جانب سے حجر اسود کے علاوہ مقام ابراہیم کے اندر کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ ان تصاویر حضرت ابراہیم کے قدموں کے نشانات کو فوٹو امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعہ باریکی بینی سے دکھایا گیا ہے۔

ان تصاویر کو لینے سے قبل مقام ابراہیم کی اچھی طرح سے صفائی کی گئی اور کئی گھنٹوں کی مشقت اور محنت کے بعد حاصل کردہ تصاویر کو جاری کیا گیا ہے۔

hajr e aswad
مقام ابراہیم

رئاسة شؤون الحرمين نے ٹویٹر کے ذریعہ جانکاری دی ہے کہ پتھر پر موجود قدموں کے نشانات کی لمبائی اور چوڑائی 50 سنٹی میٹر ہے۔

مقام ابراہیم وہ مقام ہے، جہاں حضرت ابراہیم نے پتھر پر کھڑے ہوکر خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی اور اس پتھر پر ان کے قدموں کے نشانات موجود ہیں۔

Last Updated : May 6, 2021, 8:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.