ETV Bharat / international

مناسکِ حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز

مسجدِ الحرام میں نماز کے اجازت نامے جمعہ کے دن سے بند کر دیئے گئے ہیں، صرف حج کے اجازت نامے رکھنے والوں کو ہی حرم میں داخلے کی اجازت ہے۔

Hajj pilgrims will start performing Hajj rituals from tomorrow

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 10:05 PM IST

Updated : Jul 17, 2021, 6:24 AM IST

عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی کا آغاز کریں گے، حج کا سب سے اہم رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ پیر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، عازمینِ مکہ پہنچ چکے ہیں، مشائرِ مقدسہ میں کورونا کے باعث سینیٹائزیشن کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

مناسکِ حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہوجائے گا، پیر کو وقوفِ عرفہ ہے اور مسجدِ نمرہ میں خطبۂ حج دیا جائے گا۔ مسجدِ الحرام میں نماز کے اجازت نامے جمعہ سے ہی بند کردیئے گئے ہیں، صرف حج کے اجازت نامے رکھنے والوں کو ہی حرم میں داخلے کی اجازت ہے۔

سعودی عرب نے امسال فریضۂ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی طور پر حج اسمارٹ کارڈ (شعائر) کا اجراء کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے، مملکت میں مقیم ساٹھ ہزار عازمین ہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، اس دوران مسجدِ الحرام سے میدانِ عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل سفر کی اجازت نہیں ہوگی، عازمین کو مخصوص بسوں کے ذریعے ہی جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: روبوٹ کی مدد سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آب زم زم تقسیم

یاد رہے کہ رواں سال میدانِ عرفات سے حج کا خطبہ شیخ عبداللہ المنیع دیں گے جب کہ خطبہ حج کو اردو سمیت دس زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔

Last Updated : Jul 17, 2021, 6:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.