ETV Bharat / international

نمازعیدالضحیٰ کے بعد حجاج منیٰ پہنچے، سنت ابراہیمی ادا کی - مسجدالحرام میں نماز

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آج نماز عید الاضحیٰ کے دوگانے کی ادائیگی کے بعد کورونا وبا کے پیش نظر مصافحے اور معانقے سے گریز کیا گیا۔ اجتماعات بھی محدود رہے۔ ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا گیا۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 10:52 PM IST

Updated : Jul 31, 2020, 11:00 PM IST

مسجدالحرام میں نماز عید کی امامت شیخ عبداللہ الجہنی نے کی۔ مسجد نبوی میں نماز عید کی امامت کا فرض شیخ احمد بن طالب نے ادا کیا۔

مسجدالحرام میں نماز کے بعد انہوں نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت نے حجاج کرام کی صحت کی حفاظت کے لئے محدود حج کا جو فیصلہ کیا وہ اسلامی قانون کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے مسلمان پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کے انتشار سے دور رہیں اور باہمی اتحاد کو مستحکم کریں۔

حجاج کرام نماز عید کے بعد منیٰ روانہ ہو گئے جہاں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کان سلسلہ سہ پہر تک جاری رہا۔ حجاج کرام نے سر بھی منڈوائے۔

حجاج منیٰ میں گيارہ اور بارہ ذی الحج كی راتيں گزاریں گے اور ہر دن زوال كے بعد رمی جمرات مین حصہ لیں گے۔ 12 تاريخ كو تینوں شیاطین کو كنكرياں مارنے کے بعد حجاج غروب آفتاب سے قبل منٰی سے نكل سکتے ہیں۔ بصورت دیگر 13 تاريخ كی رات منٰی ميں بسر کی جائے گی، حجاج کرام اپنے وطن روانہ ہونے سے قبل الوداعی طواف کریں گے۔

دبئی، بحرین، کویت، عمان میں بھی سادگی سے منائی گئی اور سنت ابراہیمی کا فریضہ بھی محتاط طور انجام دیا گیا۔

امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور دیگر ممالک سمیت یورپ میں مقیم مسلمانان نے آج ہی بھی عید الاضحیٰ منائی اور سنت ابراہیمی کی پیروری کرتے ہوئے جانوروں کی قربانیاں دیں۔

مزید پڑھیں:

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا

بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور کئی جنوبی ایشیائی اوردیگر ملکوں میں کل عید قرباں صحت اور زندگی کے تحفظ کے نئے ضابطوں کے تحت منائی جائے گی۔

Last Updated : Jul 31, 2020, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.