ETV Bharat / international

دبئی پورٹ پر زبردست دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں - fire at dubai port

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ دھماکہ جبل علی پورٹ کے ایک چھوٹے جہاز پر ہوا۔

Fiery explosion erupts on ship at major global port in Dubai
دبئی پورٹ پر زبردست دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 4:30 PM IST

دبئی: متحدہ عرب امارات کے مرکزی شہر جبل علی بندرگاہ میں بدھ کی درمیانی رات سے عین قبل ایک زبردست دھماکہ ہوا، جس سے کئی کلومیٹر دور عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے چکنار چور ہوگئے۔

ویڈیو

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ دھماکہ جبل علی پورٹ کے ایک چھوٹے جہاز پر ہوا۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے بتایا کہ جبل علی پورٹ پر ایک چھوٹے سائز کے کنٹینر جہاز کو آگ لگ گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دبئی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل راشد ثانی المترشی نے دبئی میڈیا آفس کو بتایا کہ واقعے کے تقریبا ڈھائی گھنٹے بعد آگ مکمل طور پر قابو میں آگئی۔

ایک اہلکار نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا، عملے کے تمام ارکان آگ کے بعد کنٹینر پھٹنے سے پہلے ہی بحفاظت باہر پھینک گئے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کنٹینر میں کیا رکھا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.