ETV Bharat / international

کورونا وائرس: متعدد ممالک میں کرفیو اور پابندیوں میں توسیع

فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے نافذ ایمرجنسی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

متعدد ممالک میں کرفیو اور پابندیوں میں توسیع

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 2:56 PM IST

افریقی ملک مراکش میں کووڈ۔19 کے تعلق سے نافذ پابندیوں اور کرفیو کی مدت میں دو ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ دو فروری سے نافذ العمل ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کورونا وبا کی موجودہ صورتحال اور پڑوسی ممالک میں کووڈ۔19 کے نئے اسٹرین کے معاملے سامنے آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

دوسری طرف فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر نافذ ایمرجنسی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی وافا (ڈبلیو اے ایف اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔

محمود عباس نے پیر کو کہا 'ہم نے فلسطین میں ایمرجنسی کی صورتحال کو دو فروری (منگل) سے آئندہ 30 دنوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔' گزشتہ ہفتے ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں متاثرین کی کل تعداد 179505 تک پہنچ گئی ہے اور 2023 لوگوں کی اس وائرس سے موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.