ETV Bharat / international

مصر کو چین سے 3 لاکھ کورونا وائرس ویکسین کی خوراک موصول

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 8:06 AM IST

بیجنگ کی ویکسین ڈپلومیسی مہم کے تحت مصر ان درجن بھر ممالک میں سے ایک ہے جو کووڈ 19 وبائی امراض کا مقابلہ کرنے اور کووڈ 19 کے ٹیکے کے لئے چینی مدد پر انحصار کر رہا ہے۔

egypt
egypt

چین کے ذریعہ عطیہ کے طور پر مصر کو کورونا وائرس ویکسین کی تین لاکھ خوراک کی کھیپ موصول ہونے کے بعد مصر کی وزیر صحت نے پیر کو چینی کورونا وائرس ویکسین سینوفارم کی تعریف کی ہے۔

مصر کی وزیر صحت ہالہ زید نے کہا کہ ''سائنسی لحاظ سے یہ سب سے اچھی ویکسین سمجھی جاتی ہے''

زید نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مصر نے چینی حکومت کے ساتھ مل کر ویکسین بنانے پر کام کیا ہے تاکہ اس کی سپلائی اپنے ملک کے ساتھ ساتھ کئی افریکی ممالک میں کی جا سکے۔

مصر اس سے پہلے سینوفارم کی ساڑھے تین لاکھ خوراکیں اور آسٹرا زینیکا کی پچاس ہزار خوراکوں کی کھیپ حاصل کر چکا ہے۔

صدر عبد الفتاح السیسی نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کے ملک کو 30 سے ​​35 ملین افراد کو ٹیکہ لگانے کے لئے کم سے کم 70 ملین کورونا وائرس ویکسین کی خوراک کی ضرورت ہے۔

واضح ہو کہ مصر میں جن لوگوں کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک دی جا رہی ہے، ان افردا میں پہلا گروپ طبی عملہ کا ہے، اس کے بعد سینے کے امراض اور بخار میں مبتلا افراد اور اس کے بعد دائمی بیماریوں والے مریضوں اور عمر رسیدہ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق عرب ممالک میں سب سے زیادہ 100 ملین آبادی والے مصر میں کورونا وائرس کے 195418 تصدیق شدہ معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں 11598 افراد کی موت ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں کووڈ 19 کے معاملات اس کے تصدیق شدہ معاملات سے بہت زیادہ ہیں کیونکہ ابھی بھی پوری دنیا میں کووڈ 19 کی جانچ محدود پیمانے پر ہی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.