مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رضاکار کچھ آوارہ جانوروں کو کھانا کھلاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ 4 رضاکاروں کی ایک ٹیم ہے جو چھ ماہ قبل سے سڑکوں اور گلیوں میں بلیوں اور کتوں کی مدد کے لئے کام کر رہی ہے۔
اس ٹیم کے ایک رکن میڈونا آذر نے بتایا کہ "ہم کافی مقدار میں کھانا لے کر نکلتے ہیں، تاکہ اسے فوری طور پر جانوروں کو دیا جا سکے کیونکہ سڑکوں پر ان کے کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے''۔
آذر نے بتایا کہ ان دنوں جانوروں کے کھانے کے لئے سڑکوں پر بہت کم چیزیں ہی دستیاب ہیں کیونکہ رمضان اور ایسٹر کی چھٹی کے باعث سڑکوں پر بہت کم لوگ ہی پیدل چلتے ہیں۔
قاہرہ یونیوریسٹی کی طالبات جڑواں بہنیں مونیکا اور میڈونا عدیل فلاہی بیداری ٹیم کا حصہ ہیں۔
دونوں بہنوں کی دوستی فیس بک پر قاہرہ یونیورسٹی کے دو دیگر طلبا سے ہوئی اور سب نے مل کر جانوروں کی فلاح کے لئے لوگوں کو بیدار کرنے کا منصوبہ بنایا۔
مونیکا عدیل کا کہنا ہے کہ "گھر سے بچے ہوئے کھانے کو سڑکوں تک جانوروں کے لئے پہنچانا سب سے سستا آپشن ہے۔ اس میں کوئی خرچ نہیں ہے۔''
رضاکاروں کو امید ہے کہ وہ لوگوں کو گلیوں کے جانوروں کے ساتھ ہمدردی رکھنے کے لئے بیدار کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
عدیل کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں کیونکہ یہ آنے والی نسل ہے۔
ٹیم کے رضاکار آوارہ بلیوں اور کتوں کے لئے کھانا، پانی اور دیگر چیزیں خریدنے کے لئے اپنے پیسے خرچ کررہے ہیں۔
ویلفیئر بیداری ٹیم کی بانی میڈونا عدیل کا کہنا ہے کہ "ہم اپنی ذاتی رقم اور اپنی محنت سے اس کام کو کر رہے ہیں جو بھی ہماری مدد کرنا چاہتا ہے وہ ایسا کرسکتا ہے۔ ہم مالی مدد کے سوا ہر طرح کی مدد قبول کرتے ہیں۔"
ان رضاکاروں کا کام ہمیشہ آسان نہیں ہے اور ایسے وقت بھی آتے ہیں جب ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
رضاکار اینڈرو سمیع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں گلی کے لوگوں نے ضرورت مند لوگوں کے بجائے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے پر اس گروپ کی تضحیک کی ہے۔
سمیع کا کہنا ہے کہ "ایک شخص کم سے کم جانتا ہے کہ مدد کے لئے کہاں جانا ہے لیکن جانور کیسے مدد مانگ سکتے ہیں؟ یہی بات ہے۔"