ETV Bharat / international

سعودی عرب میں ستر فیصد ٹیکہ کاری کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ طلبہ 8 اگست سے قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلیں تاکہ دوسری خوراک نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل لگائی جاسکے۔

Educational activities will resume in Saudi Arabia

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 7:54 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے روک تھام کے تحت سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں کل آبادی کے ستر فیصد افراد کورونا کی مکمل ویکسینیشن کے بعد پرائمری اور نرسری کی تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ مملکت کی کل آبادی سے ستر فیصد لوگ جب کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے تب پرائمری اور نرسری میں باقاعدہ تعلیم شروع ہوگی۔ اس وقت تک مذکورہ طبقے کی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ وزارت نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے والے مڈل اور ثانوی اسکولوں میں باقاعدہ حاضری دیں گے۔

سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری نے کہا ہے کہ اگر 30 اکتوبر 2021 تک کل آبادی کے ستر فیصد افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہوں تو ایسی صورت میں مذکورہ تاریخ سے نرسری اور پرائمری تعلیم کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور اگر اس تاریخ سے قبل ہی اس مشن کی تکیمل ہوگئی تو تعلیمی سرگرمیاں پہلے بحال کردی جائیں گی۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ طلبہ 8 اگست سے قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلیں تاکہ دوسری خوراک نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل لگائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت

وزارت نے کہا کہ یہ اقدام سعودی معاشرے کو نئے کورونا وائرس کے مسائل سے بچانے اور وبا کو روکنے کے لیے ضروری ہے، ان دنوں مملکت کے تمام سینٹرز میں ویکسین کی سہولت مہیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.