ETV Bharat / international

شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک - اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس فضائی حملے کو لیکر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے

سیریئن آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بتایا کہ شام-عراق سرحد کے قریب متعدد مقامات پر اسرائیل نے 18 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

dozens killed in israeli airstrikes in syria
شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 7:46 PM IST

میڈیا اطلاعات کے مطابق، اسرائیل نے آج شام میں دیر الزور اور البوکمال کے علاقوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا۔

dozens killed in israeli air raids in syria
شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک

بتایا جارہا ہے کہ شام میں اسرائیل نے ایرانی اور عراقی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ جس میں درجنوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

ایک خبر کے مطابق، اس حملے میں کم از کم 37 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ادھر عراقی میڈیا کے مطابق، بم باری میں البوکمال میں ایرانی اور عراقی ملیشیاؤں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بم باری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کے وزیر اعظم نے کابینہ کا استعفی امیر کو پیش کیا

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق، دیر الزور صوبے کے مختلف حصوں میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ یہ دھماکے غالبا اسرائیلی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں ہوئے۔ بم باری میں دیر الزور شہر کے اطراف عسکری گوداموں اور کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ البوکمال اور المیادین کے دیہی علاقوں میں بھی گوداموں اور عسکری مراکز پر حملے کیے گئے۔

المرصد کے مطابق، 18 سے زیادہ فضائی حملوں میں اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایرانی پاسداران انقلاب، لبنانی حزب اللہ اور فاطمیون بریگیڈز کے دستے تعینات ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں ہی دارالحکومت دمشق کی فضاؤں میں زور دار دھماکے سنے گئے تھے۔ اس کارروائی میں دمشق کے جنوبی علاقے الکسوہ میں عسکری گروہوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ شامی فوج سے منحرف ہونے والے عسکری اہل کاروں کے مطابق، اسرائیلی میزائلوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔

وہیں، اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس فضائی حملے کو لیکر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.