ETV Bharat / international

کورونا وائرس: رمضان المبارک میں بچوں کے حرم مدنی میں داخلہ پر پابندی

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 1:52 PM IST

مملکت سعودی عرب میں مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Corona virus: Children banned from entering Haram Madani during Ramadan
کورونا وائرس: رمضان المبارک میں بچوں کے حرم مدنی میں داخلہ پر پابندی

مدینہ منورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد انتظامیہ نے کہا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان المبارک میں مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق تراویح کی نماز کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا۔ جنرل پریزیڈنسی کے مطابق نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دئے جائیں گے۔

دریں اثنا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.