چین کے جنوبی صوبہ گوئیژو کے دارالحکومت گوئیانگ میں ایک زیر تعمیر کار پارکنگ منہدم ہو گئی۔ اس وقت موقع پر 14 مزدور کام کر رہے تھے۔ ان میں سے تین بچ کر نکل آئے جبکہ بچاؤ اور راحتی عملے نے فوری طور پر ایک مزدور کو بچا لیا تھا۔ دس مزدور ملبے میں پھنسے رہے جنہیں نکالنے کا عمل جاری رہا۔
اطلاعات کے مطابق بچاؤ اور راحتی عملے نے 10 مزدور کو باہر نکالا لیکن ان میں سے آٹھ ہلاک ہو چکے تھے جبکہ دو افراد زخمی تھے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔