ETV Bharat / international

بنجامن نتن یاہو غلطی سے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے - اسرائیل کی پارلیمنٹ

اسرائیل کی پارلیمنٹ 'نیسیٹ' میں نفتالی بینیٹ کی زیرقیادت نئی مخلوط حکومت کی حلف برداری کے بعد سابق اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نتن یاہو غلطی سے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے لیکن اسپیکر یاریولیون نے سابق وزیراعظم سے اپوزیشن کے سربراہ کی کرسی پر جانے کو کہا۔

benjamin netanyahu accidentally sit on pm's chair
بنجامن نتن یاہو غلطی سے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 8:13 AM IST

اسرائیلی وزیر اعظم کے عہدہ سے برطرف کیے گئے بینجامن نتن یاہو اتوار کے روز نئی مخلوط حکومت کی حلف برداری کے بعد غلطی سے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے۔ اس کے بعد سبکدوش ہونے والے نیسیٹ اسپیکر یاریو لیون نے سابق وزیراعظم سے اپوزیشن کے سربراہ کی کرسی پر جانے کو کہا۔

بنجامن نتن یاہو غلطی سے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے

یہ واقعہ اسرائیل کی پارلیمنٹ 'نیسیٹ' میں نفتالی بینیٹ کی زیرقیادت نئی مخلوط حکومت کی منظوری کے بعد پیش آیا جس کے بعد نتن یاہو کے 12 سالہ تاریخی دور کا اختتام ہوگیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ میں 8 جماعت کی مخلوط حکومت کے حق میں 60 ووٹ ڈالے گئے جب کہ حزب اختلاف میں 59 اور ایک رکن غیر حاضر تھے۔

جماعتوں کے اتحاد میں جو فیصلہ ہوا ہے اس کے مطابق نفتالی بینیٹ 27 اگست 2023 تک وزیر اعظم رہیں گے۔ یائر لیپڈ اس وقت تک وزیر خارجہ رہیں گے۔ معاہدے کے تحت دو سال بعد 27 اگست 2023 کو سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم بنیں گے۔

واضح رہے کہ 71 سالہ نتن یاہو سب سے طویل عرصے تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے۔ اب وہ لیکود پارٹی کے رہنما برقرار رہتے ہوئے حزب اختلاف میں رہیں گے۔

دوسری جانب نتن یاہو نے اپنے دورِ حکومت کے خاتمے کو سازش قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو ’ہتھیار ڈالنے والا، دھوکہ اور خطرناک قرار دے دیا‘۔ انہوں نے مزاحمت کا اعلان بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.