ETV Bharat / international

اسرائیل میں غیرملکیوں کی آمد پر یکم اگست تک پابندی - وزیر اعظم نفتالی بینیٹ

اسرائیل کی نئی مخلوط حکومت نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا قسم کے انفیکشن کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سرحد کھولنے کے منصوبوں کو یکم اگست تک بڑھا دیا ہے۔

Israeli Prime Minister Naphtali Bennett
اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 12:47 PM IST

اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ’’سیاحت کے مقصد سے اسرائیل آنے والے غیر ملکی شہریوں کے داخلے کی تاریخ یکم جولائی سے یکم اگست تک توسیع کرتے ہوئے ملتوی کردی گئی ہے‘‘۔

خیال رہے کم خطرہ والے ممالک کے سیاحوں کے گروپوں کو مئی کے آخر سے اسرائیل جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

اسرائیل نے جون کے اوائل میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کرتے ہوئے گھر کے اندر ماسک پہننے کی لازمیت کو ختم کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 17.91 کروڑ سے تجاوز

اس ہفتے ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بدھ کے روز کابینہ کی میٹنگ میں کہا کہ اگر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو ماسک پہننا ہر وقت لازمی کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.