ETV Bharat / international

بحرین: آسٹرا زینیکا آکسفورڈ کورونا ویکسین کی منظوری - ویکسین کی فراہمی کی مقدار یا وقت کی اطلاع نہیں دی ہے

بحرین نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹر زینیکا دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے ہنگامی منظوری دے دی ہے۔

bahrain approves astrazeneca oxford covid vaccine
آسٹرا زینیکا آکسفورڈ کورونا ویکسین کی منظوری
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 8:10 PM IST

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایچ آر اے) نے آج آسٹرا زینیکا آکسفورڈ کووڈ ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

bahrain approves astrazeneca oxford covid vaccine
بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ

بحرین نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، اس ویکسین کی منظوری کلینیکل ریسرچ کمیٹی اور وزارت صحت کی حفاظتی ٹیکوں کی کمیٹی کے ساتھ شراکت میں کی گئی ایک تحقیق پر مبنی تھی۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ایک جائزے کے مطابق، 1.6 ملین کی آبادی والے اس چھوٹے سے ملک میں 99 ہزار 800 افراد اب تک کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 367 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

bahrain approves astrazeneca oxford covid vaccine
آسٹرا زینیکا آکسفورڈ کورونا ویکسین کی منظوری

یہ بھی پڑھیں: فرانس ایرانی جوہری معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

خلیجی ممالک میں آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین کو منظور کرنے والا بحرین تیسرا ملک ہے۔ بحرین پہلے ہی ہنگامی استعمال کے لیے سینوفرم کے ذریعہ تیار کردہ چینی ساختہ ویکسین کو منظوری دے چکا ہے۔

بحرین نیوز ایجنسی نے ویکسین کی فراہمی کی مقدار یا وقت کی اطلاع نہیں دی ہے۔ لیکن خبر کے مطابق 28 دن کے اندر اندر اس کی فراہمی ہوجائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.