ذرائع کے مطابق عراق اور شام کی سرحد پر موجود پاپولیشن موبلائیزیشن فورس پر آج صبح فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ ابھی تک کوئی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبرموصول نہیں ہوئی ہے۔
کچھ رپورٹز کے مطابق اسرائیلی ہوائی فورس کے دو جنگی جہازوں نے پاپولر موبلائزیشن کے ٹرکوں اور لوگوں پر حملہ کیا ہے۔
پاپولر موبلائزیشن کو حشد الشعبی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس فورس کو امریکہ کی طرف سے شدت پسند تنظیم قرار دیا گیا ہے۔
مشرقی وسطی میں پچھلے کچھ دنوں سے ماحول انتہائی کشیدہ ہے۔ سب سے پہلے امریکہ کی طرف سے ایران کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا گیا، جس کے بعد ایران نے جوابی حملے میں عراق میں امریکہ کے فوجی بیس کمیپوں پو میزائل داغے۔
ان سب کی وجہ سے مشرقی وسطی میں حالات ہنوز کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔