ETV Bharat / international

ویزا چھوٹ میں اسرائیل اور امارات کے درمیان معاہدہ - اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آج بروز منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کیا جائے گا۔

ویزا چھوٹ میں اسرائیل اور امارات کے درمیان معاہدہ

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 1:18 PM IST

Updated : Oct 20, 2020, 2:16 PM IST

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات آج بروز منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔

اس معاہدے پریہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دستخط کیے جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے دو سینئر وزراء کے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شرکت کریں گے - امارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرنے والا خلیجی ممالک کا پہلا اعلیٰ سطحی وفد ہوگا۔ یہ اطلاع ٹائمز آف اسرائیل نے دی ہے۔

اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا کی چھوٹ کے اس معاہدے کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا کے لئے درخواست دینے کی پریشانی سے گزرے بغیر ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ’ٹک ٹاک‘ پر عائد پابندی کو ہٹادیا گیا

بہر حال یہ معاہدہ دونوں ممالک کے توثیق کے بعد ہی عمل میں آجائے گا۔ اس کے لئے اسرائیلی پارلیمان میں ووٹنگ کے ذریعہ منظوری کی ضرورت ہوگی۔

اسرائیل اس وقت چار عرب ممالک مصر، اردن، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن کے رخ پر معاہدہ بند ہے، لیکن اب تک صرف مؤخر الذکر کے ساتھ ہی بغیر ویزا آنے جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کے قریب ترین حلیف امریکہ کے ساتھ ابھی تک اسرائیل کا ویزا کی چھوٹ کا کوئی معاہدہ نہیں۔

Last Updated : Oct 20, 2020, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.