ETV Bharat / international

افغانستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 152 طالبانی ہلاک

افغان حکومت کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لوگر، کنڑ، پکتیا، غزنی، قندھار، بلخ، سمگان، ہلمند، نیمروز اور کاپیسا صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے زمینی آپریشن اور فضائی حملوں میں طالبان کو بڑا نقصان ہوا ہے۔

Afghanistan: 152 Taliban killed in security forces operation

author img

By

Published : Jul 23, 2021, 7:16 PM IST

افغانستان کے مختلف صوبوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 152 طالبانی ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت دفاع کے ایک سینیئر عہدیدار فواد امان نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لوگر، کنڑ، پکتیا، غزنی، قندھار، بلخ، سمگان، ہلمند، نیمروز اور کاپیسا صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے زمینی آپریشن اور فضائی حملوں میں 152 طالبان ہلاک اور 52 دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ کمانڈو فورسز نے جمعرات کی رات قندوز کے صوبائی مرکز کے نواح میں ایک آپریشن شروع کیا۔ اس کارروائی کے دوران طالبان کے ایک سینیئر کمانڈر سمیت سات عسکریت پسند ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

صوبہ کاپیسا کے ضلع نجراب میں دوسری کارروائی میں فضائیہ نے طالبان کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملے کے نتیجے میں 10 طالبانی ہلاک کیے گئے اور ان کے اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کردیا گیا۔

امان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لوگر، کنڑ، پکتیا، غزنی، قندھار، بلخ، سمگن، ہلمند، نمروز صوبوں میں بھی بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

اس کے علاوہ کل سکیورٹی فورسز نے صوبہ ہیرات کے ضلع کروخ کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرایا۔ اس کے لیے کیے گئے جارحانہ آپریشن میں دسیوں عسکریت پسند ہلاک ہوئے، حالانکہ ان کی صحیح تعداد کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا چمن اور افغان-پاک سرحد سے متصل علاقوں پر قبضہ کا دعویٰ

انہوں نے مزید بتایا کہ ہیرات میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لئے ایک وسیع آپریشن جاری ہے اور یہ صوبہ جلد ہی طالبان کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد ہوجائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.