ETV Bharat / international

یمن کے عدن ہوائی اڈے پر دھماکہ، 26 ہلاک، متعدد زخمی - جس میں چار افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے

یمنی سیکیورٹی حکام کے مطابق، یمن کے جنوبی شہر عدن کے ہوائی اڈے پر دو بڑے دھماکے ہوئے، دھماکے اس وقت ہوئے جب طیارہ نئی تشکیل دی گئی کابینہ کے ارکان کے ساتھ اترا رہا تھا، جس میں 26 افراد کے ہلاک اور 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

a bomb blast near yemen's aden airport has killed at least four people and injured more
یمن کے عدن ہوائی اڈے پر دھماکہ، چار ہلاک، متعدد زخمی
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 7:17 PM IST

Updated : Dec 30, 2020, 10:58 PM IST

یمن کے جنوبی شہر عدن کے ہوائی اڈے پر دو زبردست دھماکے اس وقت ہوئے جب طیارہ نئی تشکیل دی گئی کابینہ کے ارکان کے ساتھ اترا رہا تھا۔ جس کے بعد چاروں طرف افراتفری مچ گئی۔

یمن کے عدن ہوائی اڈے پر دھماکہ، کئی ہلاک، متعدد زخمی

دھماکے کے ذرائع کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے۔ سرکاری وفد میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے لیکن وہاں موجود عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے ہوائی اڈے پر لاشوں کو دیکھا ہے۔

عہدیداروں نے یہ معلومات اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی کیونکہ انہیں میڈیا سے بات کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ جائے وقوعہ سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ہوائی اڈے کی عمارت کے چاروں طرف ملبہ اور ٹوٹے ہوئے شیشے دکھائی دے رہے ہیں اور کم از کم دو لاشیں وہاں پڑی تھیں، جن میں سے ایک جھلسی ہوئی تھیں۔

ایک اور تصویر میں ایک شخص دوسرے شخص سے تعاون کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے۔ حریف جنوبی علیحدگی پسندوں کے ساتھ معاہدے اور گذشتہ ہفتے حلف برداری کے بعد کابینہ میں ردوبدل کے بعد وزیر اعظم معین عبدالمالک سعید کی سربراہی میں عدن واپس جارہے تھے۔

a bomb blast near yemen's aden airport has killed at least four people and injured more
یمن کے عدن ہوائی اڈے پر دھماکہ، کئی ہلاک، متعدد زخمی

موقع پر موجود ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ایک یمنی سکیورٹی اہلکار کے مطابق زخمیوں میں ریڈ کراس کے تین کارکن بھی شامل ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ یمنی شہری ہیں یا غیرملکی۔

عینی شاہدین اور سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کے بعد یمنی وزیر اعظم، ان کی کابینہ کے ارکان اور یمن میں سعودی سفیر کو بحفاظت شہر کے صدارتی محل پہنچا دیا گیا۔

یمن کے وزیر اعظم معین عبدالمالک نے حملے کے بعد ٹویٹ کی کہ ’ہم اور حکومتی ارکان خیریت سے ہیں، بزدلانہ دہشت گرد حملہ یمنی ریاست اور ہمارے لوگوں کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہے، اس سے ہماری مزاحمت میں اضافہ ہوگا جب تک بغاوت کا خاتمہ نہیں اور ریاست بحال نہیں ہو جاتی، ہماری دعائیں حملے کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ ہیں۔‘

یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے حملے کا الزام حوثی باغیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حوثیوں کے بزدلانہ حملے ہمیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتے۔

واضح رہے کہ یمن میں وزیر اعظم معین عبدالملک کی سربراہی میں 24 رکنی نئی کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔

نئی کابینہ میں طاقتور سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) سمیت ملک کی بڑی سیاسی قوتوں کی نمائندگی موجود ہے۔

جنوبی علحیدگی پسندوں کے ساتھ ڈیل اور حکومت میں ردوبدل کے بعد وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان گذشتہ ہفتے حلف اٹھانے کے بعد عدن واپس جا رہے تھے۔

یمن کے صدر منصور ہادی نے رواں ماہ کے آغاز میں کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا تھا۔

یمنی صدر کے اس اعلان کو ان کی حکومت اور سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے درمیان جاری خطرناک تنازعے کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا گیا۔

بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی کی حکومت کی ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ساتھ جنگ جاری ہے۔

حوثی باغی دارالحکومت صنعا سمیت شمالی یمن کے بیشتر حصے پر کنٹرول رکھتے ہیں۔

Last Updated : Dec 30, 2020, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.