یو اے ای کی صحت اورامراض روک تھام کی وزارت نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ کوروناوائرس کے نئے کیسز میں کئی ممالک کے شہری ہیں، تمام کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
وزارت کے مطابق ملک میں 1043 وائرس کے مریض مکمل طور پر ٹھیک ہو گئے ہیں۔ ابھی تک 13798 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔ وزارت کی طرف سے چار افراد کی موت کی تصدیق کے بعد ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 241 ہو گئی ہے۔